ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این ڈی اے حکومت کی متنازعہ بلوں کو پاس کرنے کیلئے اپوزیشن پارٹیاں مدد کررہی ہیں:ایس ڈی پی آئی

این ڈی اے حکومت کی متنازعہ بلوں کو پاس کرنے کیلئے اپوزیشن پارٹیاں مدد کررہی ہیں:ایس ڈی پی آئی

Fri, 26 Jul 2019 21:19:45    S.O. News Service

نئی دہلی،26/جولائی (ایس او نیوز/ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے لوک سبھا میں این ڈی اے حکومت کی طرف سے عجلت میں بھاری اکثریت سے متنازعہ بلوں کو پاس کئے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کو ذمہ دار قراردیا ہے۔ اپوزیشن کی کمزور مزاحمت کے ساتھ ایک ہفتہ قبل این آئی اے(NIA) اور یو اے پی اے(UAPA) ترمیمی بل منظور کئے جانے کے بعد 25جولائی 2019راجیہ سبھا میں حق اطلاعات (آرٹی آئی) ترمیمی بل منظور کیا گیا۔اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک میں سیاست ایک مذاق بن چکا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ BJDنے آ ر ٹی آئی ترمیمی بل کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا ہے اور TRSاپنے موقف میں تبدیلی لارہی ہے۔ کیا BJDاور TRS پارٹیاں وغیرہ اپنے موقف پر جواز پیش کرسکتی ہیں؟۔ ایم کے فیضی نے مزید کہا ہے کہ سیاست دان اصولوں سے ہٹتے جارہے ہیں۔ آر ٹی آئی ایکٹ میں ترمیم سے CIC وزیراعظم کے دفتر کے بااثر شخصیات کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن جائے گا جیسا کہ انتخابی کمیشن کے معاملے میں ہوا تھا۔خودمختار اداروں پر اثر اندازی حکومت کے آمرانہ رویہ کا ثبوت ہے۔ یہ BJDاور TRSجیسی پارٹیوں کی مدد سے یہ جمہوریت کا منصوبہ بند قتل ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے مزید کہاہے کہ یو اے پی اے ترمیمی بل (UAPA)اور RTIایکٹ میں تازہ ترین جو ترمیم کیا گیا ہے وہ جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔ اختلاف رائے کا حق ایک بنیادی جمہوری حق ہے لیکن ایک مرکزی ایجنسی کو دہشت گرد کون ہے اور کون نہیں ہے اس کافیصلہ کرنے کی اجازت دیکر اس بنیادی جمہوری حق کو کمزور کیا گیا ہے۔دہشت گردی کے قوانین جیسے TADAاور POTAکومنظور کرنے کی اجازت اس لئے دی گئی تھی کہ یہ مذہبی اقلیتوں قبائلیوں اور دلتوں کے خلاف استعمال کئے گئے تھے۔اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ترمیم شدہ یو اے پی اے بل کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔


Share: